25 مارچ، 2017، 5:34 PM

سعودی عرب کو راحیل شریف کے بارے میں تحریری اجازت دیدی

سعودی عرب کو راحیل شریف کے بارے میں تحریری اجازت دیدی

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ پاکستان کے سابقافوجی سربراہ راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ پاکستان کے سابقافوجی سربراہ راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی، پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نےبتایا کہ ابھی تک جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے،اصولی طور پر جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔
جنرل راحیل کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ان کا ذاتی نہیں بلکہ 2 حکومتوں کا معاملہ ہے،وہ سعودی اتحاد کا فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔ذرائع کے مطابق بعض اسلامی ممالک سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو امریکی اور اسرائیلی مفادات میں قراردے رہے ہیں کیونکہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی کوئی توقع نہیں ، سعودی اتحاد صرف کسی غریب اسلامی ملک کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔

News ID 1871328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha