23 مارچ، 2017، 2:08 PM

لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکیورٹی سخت

لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکیورٹی سخت

برطانوی دارالحکومت لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن حملے کے بعد کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ کے اردگرد سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔ کینیڈا کے وزیر شہری تحفظ راف گوڈیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لندن حملے کے بعد کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔
لندن کے حملے کے بعد آسٹریلیا میں بھی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ارد گرد سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ دہشتگردی کے حقیقی خطرات کا سامنا ہے۔

News ID 1871271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha