مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی نے صومالی تنظیم الشباب کی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے بازاروں پر حملوں کی دھمکی کے بعد عوام سے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکریٹری جے جانسن نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے سب سے بڑے شاپنگ مال سمیت تمام بازاروں میں دہشت گرد حملوں کے بارے میں ہوشیار رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صومالیہ کے گروہ الشباب کی دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ایک وڈیو میں برطانوی لب و لہجے کا مالک شخص چہرے کو چھپائے الشباب کے حامیوں سے مطالبہ کررہا ہے کہ وہ مغرب میں امریکی اور یہودی شاپنگ سینٹرز پر حملے کریں۔ اُس نے بالخصوص امریکہ کے دوسرے بڑے شاپنگ سینٹر، مینیسوٹا مال آف امریکہ‘ کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال، لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور لندن ہی کی 2ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹرز کا حوالہ دیا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس وڈیو سے باخبر ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مینیسوٹا مال آف امریکا اور کینیڈا کے ویسٹ ایڈ منٹن مال دونوں نے بیان میں کہا ہے کہ وہ حفاظتی انتظامات میں اضافہ کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردگروہوں کی تشکیل میں امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہےاور اس قسم کی ویڈیو جاری کرنے میں امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔
صومالیہ
داعش اورالقاعدہ سے وابستہ صومالیائی تنظیم الشباب کی امریکہ کو دھمکی
مہر نیوز/23 فروری/ 2015 ء : امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی نے صومالی تنظیم الشباب کی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کے بازاروں پر حملوں کی دھمکی کے بعد عوام سے خبردار رہنے کی اپیل کی ہے۔
News ID 1850496
آپ کا تبصرہ