10 فروری، 2017، 10:32 AM

امریکی صدر ٹرمپ کی چینی صدر سے پہلی بار ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی صدر ٹرمپ کی چینی صدر سے پہلی بار ٹیلیفون پر گفتگو

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار چینی ہم منصب ژی چن پنگ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار چینی ہم منصب ژی چن پنگ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے ایک چین پالیسی کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو سراہا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر ژی جن پنگ کے درمیان پہلی بار فون پر رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں کے درمیان طویل گفتگو ہوئی ، امریکی صدر نے چینی صدر سے بات چیت میں کہا کہ وہ ایک چین پالیسی کی حمایت کرتے رہیں گے۔صدر ژی جن پنگ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو سراہا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤ ں نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک ا کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

News ID 1870336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha