4 فروری، 2017، 11:16 AM

پیرس کے میوزیم پر حملہ کرنے والا شخص مصری شہری

پیرس کے میوزیم پر حملہ کرنے والا شخص مصری شہری

فرانسیسی پراسیکیوٹر نے اعلان کیا ہے کہ پیرس کےعجائب گھر لوُووَر میں چاقو سے حملہ کرنے والا شخص مصری شہری ہے۔ اس بارے میں مصری سفارت خانے نے بھی تصدیق کردی ہے یہ شخص امارات میں رہتا تھا اور اس نے اس سے قبل سعودی عرب اور ترکی کا دورہ بھی کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی پراسیکیوٹر فرانسوا مولن نے اعلان کیا ہے کہ پیرس کےعجائب گھر لوُووَر میں چاقو سے حملہ کرنے والا شخص  مصری شہری ہے۔ اس بارے میں مصری سفارت خانے نے بھی تصدیق کردی ہے ملزم  امارات میں رہتا تھا اور اس نے اس سے قبل سعودی عرب اور ترکی کا دورہ بھی کیا۔
مصری سفارت خانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عجائب گھر میں ممکنہ دہشت گرد شخص 29سالہ مصری شہری عبداللہ ہے۔ فرانسیسی پراسکیوٹر کا کہنا ہے کہ ملزم 26جنوری کو پیرس پہنچا تھا اس سے قبل وہ سعودی عرب اور ترکی بھی جاچکا ہے۔

News ID 1870195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha