2 فروری، 2017، 5:59 PM

امریکہ کی موجودہ حکومت سے یورپی یونین کو شدید خطرہ لاحق

 امریکہ کی موجودہ حکومت سے یورپی یونین کو شدید خطرہ لاحق

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ امریکہ میں آنے والی تبدیلی نے یورپی یونین کو مشکل صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ امریکہ میں آنے والی تبدیلی نے یورپی یونین کو مشکل صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ اس وقت یورپی بلاک کو جن بیرونی خدشات کا سامنا ہے اس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ، چین اور روس شامل ہیں۔یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے جمعہ کو مالٹا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس سے قبل یورپی یونین کے 27 رہنماؤں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ واشنگٹن میں آنے والی تبدیلی نے یورپی یونین کو مشکل صورت حال سے دوچار کر دیا ہے، نئی انتظامیہ نے امریکہ کی گزشتہ 70 سال کی خارجہ پالیسی پر سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، روس اور ٹرمپ کا امریکہ یورپی یونین کے لئے سب سے بڑا بیرونی خطرہ ہیں۔ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو کبھی بھی اس قدر مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور اسے عزم و ہمت اور سیاسی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین امریکہ، روس، چین اور ترکی کے ساتھ مذاکرات میں اپنے وقار کے لئے آواز بلند کرے گا اور یورپی بلاک کے انضمام کے خلاف جانے والے کسی بھی بیرونی خوف کو قبول نہیں کرے گا۔

News ID 1870163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha