2 فروری، 2017، 10:59 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کےباعث ایک خاتون ہلاک

ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کےباعث ایک خاتون ہلاک

مغربی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسی کےباعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مغربی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسی کےباعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ امریکی گرین کارڈ کی حامل75 برس کی خاتون اپنے بیٹے کے پاس عراق گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کابیٹا 2003 سے 2008 تک عراق میں امریکی فوج میں خدمات انجام دےچکاہے، حکام نے خاتون کوعراق سےلوٹنےکی اجازت دینےسےانکار کردیا جس کے باعث بیمار خاتون کا انتقال ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کاگھرانہ خلیجی جنگ کےدوران امریکہ منتقل ہوگیاتھا۔

News ID 1870156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha