18 اپریل، 2018، 1:59 PM

امریکہ کے سابق صدر سینئر بش کی اہلیہ کا انتقال

امریکہ کے سابق صدر سینئر بش کی اہلیہ کا انتقال

امریکہ کے سابق صدر سینئر بش کی اہلیہ اور سابق صدر جونئر بش کی والدہ باربرا بش کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر سینئر بش کی اہلیہ اور سابق صدر جونئر بش کی والدہ باربرا بش کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ باربرا واحد خاتون بھی تھیں جن کے شوہر اور بیٹے امریکی صدور رہے۔سابق امریکی خاتون اول باربرا بش طویل عرصے سے بیمار تھیں ، دو روز قبل انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا تھا جہاں انہوں نے مزید علاج کرانے سے انکار کردیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق باربرا بش پھیپھڑوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھیں۔ باربرا 1989ءسے 1993ءتک امریکہ کی خاتونِ اوّل رہیں۔ ان کے شوہر جارج بش سینیر امریکا کے 41 ویں صدر تھے اور اب ان کی عمر 93 برس ہے۔ باربرا بش کے بیٹے جارج ڈبلیو بش جونیئر امریکہ کے 43 ویں صدر بنے۔

News ID 1880128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha