مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكي خفيہ ادارے سي آئي اے كي ايك سابق ايجنٹ نے امريكي نائب صدر ڈك چني، نائب صدر كے مشير لوئس لبي، اور امريكي صدر جارج بش كے مشير كارل رو كے خلاف مقدمہ دائر كرانے كا اعلان كيااطلاعات كے مطابق ايك سابق امريكي سفير كي بيوي ويلري پام جو سي آئي اے كي خفيہ ايجنٹ تھيں انہوں نے الزام لگايا ہے كہ نائب صدر ڈك چني اور وائٹ ہاؤس كے دوسرے لوگوں نےان كے سي آئي اے كي شناخت كو عام كر كےان كے كيريئر كو تباہ كرنے كي كوشش كي ہے ويلري پام كا نام اس وقت اخباروں ميں ظاہر ہوا جب ان كے سفارت كار شوہر نے عراق پر امريكي حملہ كي مخالفت كي تھي ويلري پام كے شوہر جوزف ولسن نے اپنے ايك اخباري كالم ميں لكھا تھا كہ امريكي حكمرانوں نےعراق پر حملے كے جواز كے ليے انٹليجنس معلومات كو غلط بنا كر پيش كيا تھا ويلري پام نے كہا كہ امريكي حكام نے ان كي سي آئي اے كي شناخت كو عام كر كے ان كي اور ان كے خاندان كي زندگيوں كو خطرے ميں ڈال ديا ہے اور اس سلسلے ميں نائب صدر ڈك چني نے اہم كردار ادا كيا ہے
چني كے خلاف عدالت ميں مقدمہ
امريكي نائب صدر ڈك چني كے خلاف عدالت ميں مقدمہ دائر
امريكي خفيہ ادارے سي آئي اے كي ايك سابق ايجنٹ نے امريكي نائب صدر ڈك چني، نائب صدر كے مشير لوئس لبي، اور امريكي صدر جارج بش كے مشير كارل رو كے خلاف مقدمہ دائر كرانے كا اعلان كيا ہے
News ID 352872
آپ کا تبصرہ