مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں انسانی اسمگلروں اور دہشت گردوں نے پاکستان کے مزید 4 شہریوں کو اغوا کرلیا ہے ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق گجرنوالہ کے بعد سرائے عالمگیر اور منڈی بہاؤالدین کے رہائشی 4 نوجوانوں کو بھی ترکی میں اغوا کرلیا گیا۔ڈان نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں اغوا کاروں کو نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش اغوا کار لڑکوں کو برہنہ کر کے ان کے منہ پر ٹیپ لگا کر جسم پر گرم خنجر لگا رہا ہے اور ساتھ ہی ان سے کہہ رہا ہے کہ رہائی کے لیے 80 لاکھ روپے تاوان ادا کیا جائے ورنہ ان نوجوانوں کو قتل کردیا جائے گا۔اغوا کاروں کی طرف سے مغویوں کے گھر والوں کو کہا گیا کہ تاوان کی یہ رقم پشاور میں ادا کی جائے۔ اس سے قبل بھی ترکی میں 6 پاکستانیوں کو اغوا کیا گیا تھا، جنہیں ترک فورسز کی کارروائی میں بازیاب کرایا گیا تھا۔
ترکی میں انسانی اسمگلروں اور دہشت گردوں نے پاکستان کے مزید 4 شہریوں کو اغوا کرلیا ہے ۔
News ID 1869601
آپ کا تبصرہ