5 جنوری، 2017، 10:57 AM

شام میں ترکی کے فضائی حملوں میں مزید 32 داعش دہشت گرد ہلاک

شام میں ترکی کے فضائی حملوں میں مزید 32 داعش دہشت گرد ہلاک

ترکی نے کچھ عرصہ سے شام میں اپنے پروردہ وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے شام کے سرحدی علاقہ الباب میں ترکی کے تازہ ہوائی حملے میں 32 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے کچھ عرصہ سے شام میں اپنے پروردہ وہابی داعش دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے شام کے سرحدی علاقہ الباب میں ترکی کے تازہ ہوائی حملے میں 32 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 شام کے شمالی علاقے میں ترک فوج کے فضائی حملوں اوراس کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں داعش کے 32 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران داعش کے 4 اہداف کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ روس کے لڑاکا طیاروں نے بھی داعش کے زیر قبضہ قصبے الباب کے جنوب مغرب میں 8 کلومیٹر دورواقع دائرکاک کے علاقے پربمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل امریکی اور سعودی عرب اتحاد کا حصہ تھا جو داعش دہشت گردوں کے ذریعہ شام کے بشار اسد کی حکومت کو گرانا چاہتا تھا ۔ لیکن ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی بظاہر روس کے ساتھ ہوگيا ہےلیکن ترکی آج بھی بعض دہشت گرد گروہوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

News ID 1869492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha