مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 93ارب 50کروڑ ڈالرکااسلحہ خرید کرپہلےنمبر پر ہےجبکہ ہندوستان 34ارب ڈالرکااسلحہ خریدکر دوسرے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خرید کر یمن کے غریب عربوں کو کچل رہا ہے اور دوسری طرف سعودی عرب مغربی ممالک سے ہتھیار خرید کر دہشت گردوں کو بھی فراہم کررہا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق شام اور عراق میں دہشت گردوں کے قبضہ سے وسیع پیمانے پر سعودی ہتھیار ملے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی کانگرس کی ریسرچ سروسز (سی آر ایس)کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ترقی پذیر ممالک میں ہتھیاروں کی خریداری میں سرفہرست ہے، سعودی عرب نے سال 2008 سے سال 2015 کے دوران ہتھیاروں کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر93 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے معاہدے کیے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2008 سے 2015 تک بھارت نے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے34 ارب ڈالرز کے معاہدے کیے، جس سے وہ اسلحہ خریدنے والا دنیا میں دوسرا بڑا ترقی پذیرملک بن گيا۔
امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 93ارب 50کروڑ ڈالرکااسلحہ خرید کرپہلےنمبر پر ہےجبکہ ہندوستان 34ارب ڈالرکااسلحہ خریدکر دوسرے نمبر پرہے۔
News ID 1869353
آپ کا تبصرہ