رومانیہ میں وزیراعظم کے لیے مسلم خاتون کا نام تجویز

رومانیہ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایس ڈی) نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے ملک میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام تجویز کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رومانیہ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایس ڈی) نے ملک کے نئے وزیراعظم کے لیے ملک میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والی خاتون کا نام تجویز کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 52 سالہ سیول شاہدہ کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے صدر کلاؤس یوہانس کی توثیق اور پھر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔شاہدہ رومانیہ کی سابق بائیں بازو کی جماعت کی حکومت کے دوران ریجنل ڈویلپمنٹ منسٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔واضح رہے کہ رومانیہ میں 11 دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ایس ڈی نے کامیابی حاصل کی تھی اور ایک اتحادی جماعت کی حمایت کے ساتھ 465 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں 250 سیٹوں کے ساتھ سادہ اکثریت رکھتی ہے۔اگر شاہدہ کو صدر اور پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوگئی تو وہ رومانیہ کی پہلی خاتون اور مسلم وزیراعظم ہوں گی۔

News Code 1869172

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =