مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کے انخلاء کا عمل ابھی تک رُکا ہوا ہے۔ مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل گزشتہ روز اُس وقت رُک گیا تھا جب اس محصور علاقے سے باہر آنے والے ایک چیک پوائنٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی تاہم اس سے قبل مشرقی حلب میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو وہاں سے نکالا جا چکا تھا۔ انخلاء کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ وہابی دہشت گرد گروپوں کے قبضے میں موجود حلب کے دو شیعہ آبادی والے علاقوں سے لوگوں کو نکلنے کی اجازت دی جائے۔ شامی حکومت کا مؤقف ہے کہ ان دو علاقوں اور مشرقی حلب سے انخلاء کا عمل بیک وقت شروع کیا جائے، تاہم دہشت گردوں کی طرف سے شرط پوری نہ ہونے پر انخلا کا عمل رکا ہوا ہے۔
شام میں سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کے انخلاء کا عمل ابھی تک رُکا ہوا ہے۔
News ID 1869057
آپ کا تبصرہ