13 دسمبر، 2016، 9:37 PM

رہبر معظم کی موجودگی میں 2000 نوجوانون کا جشن تکلیف/ نماز اور قرآن کی تلاوت اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ کا بہترین ذریعہ

رہبر معظم کی موجودگی میں 2000 نوجوانون کا جشن تکلیف/ نماز اور قرآن کی تلاوت اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ کا بہترین ذریعہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بالغ ہونے والے 2000 نو جوانوں کے جشن تکلیف سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: نماز کی بر وقت ادائیگی اور قرآن مجید کی تلاوت اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ کا بہترین ذریعہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں بالغ ہونے والے 2000جوانوں کا جشن تکلیف منایاگيا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران اور اس کی تاریخ آپ نوجوانوں سے متعلق ہے اور آپ کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے سلسلے میں آمادہ رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: بالغ ہونے کے بعد انسان کے دوش پر الہی احکام پر عمل ضروری  اور اس میدان میں قدم رکھنے کے بعد انسان کا اللہ تعالی کے ساتھ گہرا رابطہ ہوجاتا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انسان اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں بیشمار تجربات حاصل کرتا ہے اور زندگی میں رونما ہونے والے حوادث کا انسان کو شجاعت اور دلیری کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے اور دینی و دنیاوی عزت اور عظمت کے حصول کے لئے معنوی بنیادوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز کی ادائیگی اور قرآن مجید کی تلاوت کو اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ کا بہترین ذریعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: نماز کے ذریعہ انسان کا اللہ تعالی کے ساتھ براہ راست رابطہ برقرار ہوجاتا ہے لہذا اس رابطہ کی اپنے صحیح اوقات میں حفاظت بہت ضروری ہے اور اسی طرح قرآن مجید کی تلاوت بھی اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ کا بہترین ذریعہ ہے اور قرآن مجید کے الفاظ کے معانی پر غور اور تدبر کی سخت ضرورت ہے۔اس ملاقات کے بعد مؤمن جوانوں نےنماز مغرب  و عشاء کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کیا۔

News ID 1868982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha