مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی فورسز نے حلب شہر کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور حلب پر شام کا پرچم نصب کردیا گیا ہے۔ شامی فورسز نے وہابی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے علاقہ میں دھکیل دیا اور اب وہاں سے بھی دہشت گردوں کو باہر نکال کر حلب پر شامی پرچم نصب کردیا ہے حلب شہر کی آزادی کو شامی فورسز کی تاریخی کامیابی اور امیرکہ و سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی تاریخی شکست قراردیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ بستان القصر اور السکری علاقوں سے پسپا ہوکر فرار ہوگئے ہیں ۔ حلب میں شکست کے بعد دہشت گردوں میں آّسی لڑائی چھڑ گئی ہے دہشت گرد گروہ حلب میں تاریخی شکست کا ایکدوسرے پر الزام عائد کررہے ہیں۔ باخـر ذرائع کے مطابق شامی فورسز نے حلب میں نہ صرف دہشت گردوں کو بلکہ ترکی، امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور قطر کو بھی شکست سے دوچآر کیا ہے کیونکہ مذکورہ ممالک حلب میں دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہے تھے اور اس سے قبل ترکی نےحلب میں نوفلائی زون قراردینے کی بہت کوشش کی جو ناکام ہوگئی اور اب حلب پر بھی شامی فورسز کا قبضہ ہوگیا ہے۔
شامی فورسز نے حلب کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا /حلب آزاد ہوگیا
شامی فورسز نے سرکاری بیان میں اعلان کیا ہے کہ شامی فورسز نے حلب شہر کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے اور حلب پر شام کا پرچم نصب کردیا ہے۔
News ID 1868963
آپ کا تبصرہ