16 نومبر، 2016، 8:21 PM

پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، نواز شریف

پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ہندوستان کی سرحد کے قریب بری اور فضائی مشقوں رعد البرق کے معائنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار اور ہماری افواج دنیا کی بہترین فورس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ایجنڈا ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے لیکن مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یہ توقع کرتا ہے کہ کوئی ملک اس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا تاکہ خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن ہوسکے۔ نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن بھارت کی جانب سے لائن آّف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

News ID 1868356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha