5 نومبر، 2016، 11:11 AM

امریکہ کی تین ریاستوں میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں کا خطرہ

امریکہ کی تین ریاستوں میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں کا خطرہ

امریکی انٹیلی جنس اداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل امریکہ کی تین ریاستوں میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں نے صدارتی انتخابات سے قبل امریکہ کی تین ریاستوں میں القاعدہ کے ممکنہ حملوں سے خبردار کیا ہے۔ امریکی سکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کے پاس انتخابات کے دنوں میں القاعدہ کے حملوں کی اطلاعات ہیں، خفیہ اداروں نے متعلقہ امریکی حکام کو خبردار کیا ہے کہ القاعدہ الیکشن ڈے یا اس سے پہلے حملے کرسکتی ہے۔ ممکنہ حملوں کا زیادہ خطرہ نیویارک، ٹیکساس اور ورجینیا میں ہے، نیویارک شہر میں ایئرپورٹ، ٹنل، پلوں کے اطراف سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

News ID 1868085

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha