22 اکتوبر، 2016، 11:26 AM

لندن کے سٹی ائیرپورٹ کو خالی کرالیا گيا

لندن کے سٹی ائیرپورٹ کو خالی کرالیا گيا

برطانوی حکام نے لندن کے سٹی ائیرپورٹ کو تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر مسافروں سے خالی کرالیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی حکام نے لندن کے سٹی ائیرپورٹ کو تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر مسافروں سے خالی کرالیاہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن کے انتہائی مصروف سٹی ایئرپورٹ پر اچانک متعدد مسافروں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کھانستے رہے ، جس کے بعد حکام نے کیمیکل حملے کے خطرے کے پیش نظر مسافروں کو ایئرپورٹ کی حدود سے باہر نکال دیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ 26 مسافروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق کسی بھی خطرے کے پیش نظر ایئرپورٹ خالی کرایا گیا ہے تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1867762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha