مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کی المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے لبنان میں دوسال سے خالی صدارتی عہدے کیلئے حزب اللہ لبنان کے صدارتی امیدوار میشل عون کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس سے قبل سعد حریری سلیمان فرنجیہ کی حمایت کررہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق المستقبل نے حزب اللہ کے صدارتی امیدوار کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کردیا ہے حزب اللہ نے اس سے قبل المستقبل کے صدارتی امدیوار سلمیان فرنجیہ کی مخالفت کا اعلان کیا تھا لیکن دو سال کی طویل جد وجہد کے بعد آخر کار المستقبل نے حزب اللہ کے صدارتی امیدوار کی سرکاری طور پر حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
لبنان کی المستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے لبنان میں دوسال سے خالی صدارتی عہدے کیلئے حزب اللہ لبنان کے صدارتی امیدوار میشل عون کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس سے قبل سعد حریری سلیمان فرنجیہ کی حمایت کررہے تھے۔
News ID 1867733
آپ کا تبصرہ