19 اکتوبر، 2016، 1:17 PM

قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات

قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خفیہ مذاکرات ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار دی گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں خفیہ مذاکرات ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں فریقین ایک بار پھر افغانستان  میں امن کیلئے بات چیت کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحا میں خفیہ بات چیت ہوئی ہے۔
نہ تو افغان حکومت اور نہ ہی طالبان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔اس بارے میں واحد بیان ایک افغان اہلکار کا سامنے آیا ہے جنھوں بتایا ہے کہ افغان انٹیلجنس کے سربراہ معصوم ستانکزئی اس میں شریک تھے۔ ذرائع  کے مطابق مذاکرات میں طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالمنان نے کی۔ ملا عبدالمنان طالبان کے بانی امیر ملا عمر کے بھائی ہیں،اخبار کے مطابق ایک طالبان اہلکار نے امید ظاہر کی ہے کہ ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب جلد ہی دوحہ میں افغان حکومتی وفد سے مذاکرات کرنے والے گروپ میں شامل ہو جائیں گے۔
 ذرائع کے مطابق قطر بھی ان ممالک میں شامل ہے جو دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں قطر اور سعودی عرب ، افغانستان، شام اور رعراق میں بھی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر امداد فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1867697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha