19 اکتوبر، 2016، 9:59 AM

موصل کے مشرق میں داعش کا اہم کمانڈر اور الشرقاط میں ابوبکر بغدادی کا چچازاد بھائی ہلاک

موصل کے مشرق میں داعش کا اہم کمانڈر اور الشرقاط میں ابوبکر بغدادی کا چچازاد بھائی ہلاک

عراقی حکام کے مطابق صوبہ نینوا کے اہم شہر موصل کو داعش کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے موصل کے مشرق میں داعش کے اہم کمانڈر اور الشرقاط میں ابو بکر بغدادی کے چچازاد بھائی کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق عراقی حکام کے مطابق  صوبہ نینوا کے اہم شہر موصل کو آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے موصل کے مشرق میں السلامیہ علاقہ میں  داعش کے اہم کمانڈر عمار احمد الہویدی اورالشرقاط علاقہ میں  ابو بکر بغدادی کے چچازاد بھائی  ابو ہاجرکو ہلاک کردیا ہے۔ عراقی وزير ا‏عظم حیدر العبادی نے موصل کی آزادی کے لئے فوجی آپریشن کا حکم  پیر کے دن  صادر کیا تھا جس کے بعد عراقی فورسز نے برق رفتاری کے ساتھ آپریشن کا آغاز کیا اور اب تک  موصل کے جنوب میں 352 کلو میٹر کا علاقہ داعش سے پاک کردیا ہے عراقی فورسز کی موصل کی جانب پیشقدمی جاری ہے۔ عراقی فورسز نے اس آپریشن میں داعش کی قید سے 100 خاندانوں کو آزآد کرالیا ہے۔ ادھر امریکہ عراق سے فرار ہونے والے داعش دہشت گردوں کے لئے شام جانے کی راہ ہموار کررہا ہے امریکہ کی کوشش ہے کہ داعش کو شام اور عراق میں ہی ٹھکانے لگا دیا جائے اور انھیں امریکہ اور یورپ کا رخ کرنے کی اجازت نہ دی جائے  شام میں امریکہ داعش سے اسرائیل کی حمایت اور بشار اسد کی مخالفت میں اسفتادہ کررہا ہے اور اس سلسلے میں داعشیوں  اور شامی فورسز کی ہلاکت امریکی اور اسرائیلی مفادات میں بھی  ہے کیونکہ امریکہ نے وہابی دہشت گردوں کے ذریعہ  شام جیسے طاقتور عرب ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے جو کام اسرائیل نہیں کرسکتا تھا وہ امیرکہ نے داعش سے کروادیا ہے۔ شام جو اسرائیل کے خلاف ایک بڑا اور طاقتور عرب  ملک تھا اسے امریکہ نے سعودی عرب، ترکی ، قطر اور اسرائیل کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے ذریعہ تباہ و برباد کردیا ہے ۔

News ID 1867692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha