12 ستمبر، 2016، 5:21 PM

پاک فضائیہ کا ملکی سطح پر فوجی مشقیں کرنے کا فیصلہ

پاک فضائیہ کا ملکی سطح پر فوجی مشقیں کرنے کا فیصلہ

پاک فضائیہ نے عید الاضحیٰ کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے عید الاضحیٰ کے بعد ملکی سطح پر جنگی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد پاک فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اطلاعات کےمطابق پاک فضائیہ کی اعلیٰ قیادت نے ملکی سطح پرجنگی مشقوں کا فیصلہ کیاہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی اندرونی اور بیرونی چیلنج سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی تیاری ہے۔ ذرائع  کے مطابق ان مشقوں کے دوران  پاک فضائیہ کے تمام سامان حرب کو حرکت میں لایا جائے گا جب کہ تمام اسکوارڈن اور ریڈار سسٹم بھی متحرک ہوں گے، تمام فضائی اڈوں میں مصنوعی جنگی صورتحال پیدا کرکے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ جنگی طیاروں کو مختلف اہداف بھی دیئے جائیں گے۔

News ID 1866873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha