11 ستمبر، 2016، 10:53 AM

پاکستانی فورسز نے راجن پور میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی فورسز نے راجن پور میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر پر آپریشن کے دوران 8 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر پر آپریشن کے دوران 8 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقے گیانداری میں کومبنگ آپریشن کے دوران 8 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق  کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں اور فراریوں کو گرفتار بھی کیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

News ID 1866834

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha