8 ستمبر، 2016، 6:59 PM

عمران خان کا ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار

عمران خان کا ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار

پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایاز صادق کو اسپیکر ماننے سے انکار کردیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر چیک اینڈ بیلنس کرنا ہوتاہے،اپوزیشن نے مل کر ٹی او آر بنائے ،حکومت سے جواب آیا اپوزیشن کے ٹی اوآر نواز شریف پر مرکوز ہیں ،سپریم کورٹ نے حکومت کے ٹی او آر مسترد کر دیئے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے پُر امن احتجاج پر کہتے ہیں کہ جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہےاورہمیں کہتے ہیں فوج کو بلا رہے ہیں ۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس سب سے نیچے ہے۔انہوں نے کہا کہ نکتہ اعتراض پراس لیے کھڑاہوا کہ جوریفرنس بھیجاگیااس پربات کروں۔ عمران خان نے کہا صاف شفاف الیکشن سے جمہوریت آتی ہے،صرف الیکشن کرانے سے جمہوریت نہیں آتی ،کسی کو سزاہی نہیں ملے گی تو جتنی چاہیں الیکشن اصلاحات کرلیں،22 جماعتوں نے کہا الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے پانامہ لیکس میں نام نہ ہونے پر بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، ایاز صادق کو آج ہونا چاہیے تھا میں ان سے سوالات پوچھنا چاہتا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتا تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ کے یہ الفاظ اسمبلی کی کارروائی سے حذف کردیئے گئے۔

News ID 1866774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha