3 ستمبر، 2016، 7:40 PM

روس اور امریکہ کے درمیان شام کے معاملے پر اتفاق متوقع

روس اور امریکہ کے درمیان شام کے معاملے پر اتفاق متوقع

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شامی کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد جلد ہی دونوں ممالک متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شامی کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے تنازع پر امریکہ اور روس کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد جلد ہی دونوں ممالک متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ ہم لمحہ بہ لمحہ صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی امریکہ اور روس مسئلہ شام پر ایک صفحہ  پر ہوں گے اور مسئلے کے حل کیلئے بین الاقوامی گروپ تشکیل دیں گے۔ پوتین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حکام بات چیت کے ذریعہ شام کے تنازعہ  کا کوئی درمیانہ حل ڈھونڈھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

News ID 1866662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha