مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ترک وزير خارجہ مولود چاوش اوغلو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ترک حکومت کی طرف سے شام پر فوجی لشکر کشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ترکی کی شام پر فوجی کارروائی کے نتیجے میں داعش دہشت گردوں کو قوت ملے گی کیونکہ ترک ان سنی کردوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے جو وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی نے شامی حکومت کی اجازت کے بغیر اور بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے 24 اگست سے شام پر فوجی یلغار کا آغاز کریدا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ترک وزير خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ترک حکومت کی طرف سے شام پر فوجی لشکر کشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1866610
آپ کا تبصرہ