30 اگست، 2016، 3:37 PM

ترک حکومت کا کردوں پر مزید حملوں کا فیصلہ

ترک حکومت کا کردوں پر مزید حملوں کا فیصلہ

ترک حکومت نے امریکہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کو نظرانداز کرتے ہوئے کردوں پر مزید حملوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک حکومت نے امریکہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کو نظرانداز کرتے ہوئے کردوں پر مزید حملوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق امریکی حمایت یافتہ کرد ملائشیا کے پیچھے ہٹنے کے انکار پر مزید حملے کیے جائیں گے۔
ترک افواج نے شام میں کردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر رکھا ہےجبکہ پینٹاگون کے ترجمان نے ترکی کے حملوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ترک افواج نے گذشتہ  چوبیس گھنٹوں دوران کردوں پر 61 حملے کیے ہیں ۔ ادھر امریکی وزیر دفاع نے بھی ترک سے کہا ہے کہ  امیرکہ داعش کے خلاف حملوں کی حمایت کرتا ہے اور کرد داعش ےک خلاف لڑ رہے ہیں لہذا ترکی کو کردوں کے خلاف کارروائی سے باز رہنا چاہیے۔

News ID 1866571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha