26 اپریل، 2017، 12:30 AM

بغداد کا ترکی کو شدید انتباہ / فضائی حدود کی خلاف ورزی ناقابل برداشت

بغداد کا ترکی کو شدید انتباہ / فضائی حدود کی خلاف ورزی ناقابل برداشت

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے شمالی علاقوں میں ترکی کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو چاہیے کہ وہ عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراق کے شمالی علاقوں میں ترکی کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو چاہیے کہ وہ عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے باز رہے ۔

عراقی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں عراقی سرزمین پر ترکی کے فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے سے باز رہے ۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق ترکی کی جارحیت کو ہر گز برداشت نہیں کرےگا۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کی سابق حکومت اور ترکی کے درمیان عراق کی سرزمین کے 10 کلومیٹر اندر کردوں پر حملے کا معاہدہ اس وقت ناقابل اجرا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک طیاروں نے عراق اور شام کی سرحدوں کے اندر سنی کردوں کے ٹھکانوں پر بمباری رککے 24 سنی کردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News ID 1872062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha