مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی میں کوسٹ گارڈ نے چالیس ریسکیو آپریشنز کے دوران لیبیا میں پھنسے کم سے کم سات ہزار تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی کے گوسٹ گارڈ کے مطابق اس کارروائی کے دوران 40 ریسکیو آپریشن کیے گئے ۔یہ کارروائی لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے 20 کلو میٹر کی گئی اور اس میں اٹلی کے علاوہ یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرانٹیکس، غیر سرکاری تنظیموں پرو ایکٹو اوپن آرمز اور میدساں سان فرنتیر کی کشتیوں نے حصہ لیا۔اے پی کے مطابق تارکینِ وطن کو بحری سفر کے نا قابل کشیتوں میں ضرورت سے زیادہ افراد کو لیبیا کی بندرگاہ سبراتھا سے روانہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 2015 کے دوران دس لاکھ سے زائد تارکینِ وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں۔ 2014 کے مقابلے میں سمندر کے راستے یورپ آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور 2014 میں محض 216000 افراد سمندر کے راستے یورپ آئے تھے۔
اٹلی میں کوسٹ گارڈ نے چالیس ریسکیو آپریشنز کے دوران لیبیا میں پھنسے کم سے کم سات ہزار تارکین وطن کو بچا لیا ہے۔
News ID 1866561
آپ کا تبصرہ