28 اگست، 2016، 4:33 PM

الخالدیہ کی آزادی کے دوران 800 داعش دہشت گرد ہلاک

الخالدیہ کی آزادی کے دوران 800 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق میں الخالدیہ کونسل کے سربراہ علی داؤد نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں و اقع جزیرہ الخالدیہ کی آزادی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے 800 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائ الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں الخالدیہ کونسل کے سربراہ علی داؤد نے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار میں و اقع جزیرہ الخالدیہ کی آزادی کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے  800 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ علی داؤد کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سیکڑوں دہشت گرد غیر ملکی اور عربی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جنھیں ہلاک کردیا گیا ہے۔ علی داؤد کے مطابق ان دہشت گردوں میں بعض ایسے دہشت گرد تھے جو ابو غریب جیل سے بھاگ گئے تھے۔ اس سے قبل عراقی وزیر اعظم اور عراقی فوج نے جزیرہ الخالدیہ کی آزادی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

News ID 1866533

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha