28 اگست، 2016، 10:48 AM

ایرانی اسپیکر کی عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید

ایرانی اسپیکر کی عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ سے ملاقات میں عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ حجۃ الاسلام اکرم الکعبی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔ اسپیکر علی لاریجانی نے عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نجباء کے سربراہ سے ملاقات میں عراق کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔

اسپیکر علی لاریجانی نے عراق کی  اسلامی مزاحمتی  تنظیم نجباء کے سربراہ کے علاقائی تجزيہ کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ  سعودی عرب نے علاقائی سطح پر بہت زيادہ منفی کردار ادا کیا ہے لیکن اس کی اب تک تمام مذموم کوششیں ناکام اور شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔

لاریجانی نے کہا کہ سعودی عرب گذشتہ ڈیڑھ سال سے یمن کے نہتے عوام کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اسے اس جنگ میں کوئی کامیابی اور پیشرفت حاصل نہیں ہوئی ۔ سعودی عرب نے شام کے بارے میں بھی کہا تھا کہ بشار اسد کا دو ہفتوں میں خاتمہ کردیں گے لیکن گذشتہ پانچ سال سے انھیں شام میں بھی کوئی کامیاب،نہیں ملی ۔ لاریجانی نے عراق کی ارضي سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام کے بارے میں دشمنوں کی ریشہ دوانیاں جاری ہیں اور ہم عراق اور شام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

News ID 1866510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha