18 اگست، 2016، 7:13 PM

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نریندر مودی کے خلاف مظہرے

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں نریندر مودی کے خلاف مظہرے

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کےپاکستان کے صوبہ بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کےپاکستان کے صوبہ  بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں احتجاجی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہری ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ کوئٹہ سمیت ڈیرہ بگٹی، نوشکی، چاغی، چمن ، خضدار اور دیگر شہروں میں عوام کی جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ آل پارٹیز کے زیر اہتمام دالبندین میں ریلی نکالی گئی جب کہ شرکا ریلی نے نریندر مودی کے پتلے اور ہندوستانی پرچم نذر آتش کئے ۔اسی طرح بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بھی شہریوں کی جانب سے  ہندوستانی وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت کی گئی واضح رہے کہ  ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیرکی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار پاکستان ہے ۔اور اب پاکستان کو بھی بلوچستان اورآزاد کشمیر میں مبینہ زیادتیوں کے لیے دنیا کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

News ID 1866298

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha