20 اگست، 2016، 1:09 AM

افغانستان کے سابق صدر کا بلوچستان کے بارے میں مودی کی حمایت کا اعلان

افغانستان کے سابق صدر کا بلوچستان کے بارے میں مودی کی حمایت کا اعلان

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے متعلق بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے متعلق بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دینے کا حق ہے ۔ اطلاعات کے مطابق  دورہ بھارت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہاکہ بھارت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی ہر اشتعال انگیزی کا جواب دے ۔انکاکہنا تھاکہ پاکستانی حکام افغانستان اور بھارت کے حوالے سے آزادانہ طور پر بولتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان کے بارے میں بات کی ہے ۔

News ID 1866331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha