مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیویارک میں مسجد کے پیش نماز اور اس کے ساتھی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے 35 سالہ آسکر موریل نامی شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس پر غیر ارادی قتل اور اسلحہ رکھنے کے دو دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نیویارک شہر کی ایک مسجد کے باہر پیشنماز علاءالدین اخون جی اور ان کے ساتھی تھارا الدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جب وہ ظہر کی نماز پڑھ کر آرہے تھے۔
امریکی ریاست نیویارک میں مسجد کے پیش نماز اور اس کے ساتھی کے قتل میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
News ID 1866261
آپ کا تبصرہ