مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں ہندوستان کا یوم آزادی قومی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہندوستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی نے عوام سےلال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے اپنے دور اقتدار میں ہندوستان کو تیزی سے ترقی کرنے والاملک بتایا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک گھنٹہ 35 منٹ تک تقریر کی تاہم انہوں نے کشمیر میں جاری کرفیو،گائے کے نام پر تشدد پھیلانے والے ہندوشرپسندوں کی زيادتیوں اور مسلم اور دلتوں پر ہونے والے مظالم کا کوئی تذکرہ نہیں کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان پر نشانہ لگایا، مودی نے کہا کہ وہ ہم پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی ستائش کرتے ہیں جبکہ بھارت پشاور میں دہشت گردانہ حملے میں بچوں کے مارے جانے پر رویا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کو برداشت نہیں کر سکتا،وزیر اعظم نے نوجوانوں سے تشدد کو مستردکرنے اور مرکزی دھارے میں واپس آنے کی اپیل کی،انہوں نے کہا کہ تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت مختلف ریاستوں میں ہندوستان کا 70 واں یوم آزادی قومی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
News ID 1866222
آپ کا تبصرہ