4 اگست، 2016، 10:06 PM

ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کی گرفتاری کا حکم صادر کردیا

ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کی گرفتاری کا حکم صادر کردیا

ترک حکومت نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ وہابی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی گرفتار کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں فتح اللہ گولن امریکہ میں مقیم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی ترکی کے اخبار حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی حکومت نے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ وہابی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی گرفتار کے وارنٹ جاری کردیئے ہیں فتح اللہ گولن امریکہ میں مقیم ہے۔ترک عدالت نے بغاوت کے الزام میں وہابی مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔اطلاعات کے مطابق استنبول میں پبلک پراسیکیوٹر حسن یلماز نے وارنٹ کی درخواست میں فتح اللہ گولن پر مجرمانہ تنظیم اور مسلح دہشت گرد گروپ چلانے کا الزام عائدکیا گیا ہے ۔حسن یلماز نے کہا فتح اللہ گولن کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ فتح اللہ گولن امریکہ میں مقیم ہیں جس کی حوالگی کے لیے ترکی پہلے ہی امریکہ سے مطالبہ کر چکا ہے جبکہ امریکہ  اپنے ایجنٹ کو ترکی کے حوالے کرنے میں پس وپیش کررہا ہے فتح اللہ گولن کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت بھی حاصل ہے ۔اب فتح اللہ گولن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ترک حکام فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے امریکہ سے درخواست کریں گے ۔

News ID 1865989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha