مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ میں جلاوطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی باضابطہ حوالگی کیلئے امریکہ سے باضابطہ درخواست کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکی نے فتح اللہ گولن کی حوالگی کیلئے امریکہ کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے۔ترک وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فتح اللہ گولین کی حوالگی کیلئے امریکہ کو دستاویزات کے چار فولڈر بھیجے ہیں اور ان کی خواہش پر مزید ثبوت بھی دیئے جائیں گے۔خیال رہے کہ ترکی کا کہنا ہے کہ حالیہ ناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں گولن کا ہاتھ ہے۔ جب کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز کہا کہ ترکی کو فوجی بغاوت کی کوشش میں گولن کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرنے چاہیں۔ امریکہ ایسے مذہبی رہنماؤں کو اپنی مٹھی میں رکھتا ہے جو اس کی مرضی کے مطابق عمل کرتے ہیں جو امریکی اسلام کی ترویج میں اہم رکدار ادا کرتے ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امریکہ میں جلاوطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی باضابطہ حوالگی کیلئے امریکہ سے باضابطہ درخواست کردی ہے۔
News ID 1865632
آپ کا تبصرہ