3 اگست، 2016، 10:30 PM

ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے 2 بسیں اور متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئیں

ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے 2 بسیں اور  متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئیں

ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے جب کہ دریائے ساوتری میں طغیانی کے باعث ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے 2 بسیں اور متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے جب کہ دریائے ساوتری میں طغیانی کے باعث ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث دریائے ساوتری میں طغیانی آ گئی ہے، شدید بارش کے باعث ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے 2 بسیں اور متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی ہیں۔مہاراشٹرا حکومت کے زیرانتظام چلنے والی بسوں میں عملے کے 4 افراد سمیت 22 افراد لا پتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم مسلسل بارشوں کے باعث آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

News ID 1865966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha