3 اگست، 2016، 10:20 PM

چینی قوم کو کسی بھی وقت جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے

چینی قوم  کو کسی بھی وقت جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے

چین کے وزیر دفاع چانگ وان چوآن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لئے چينی قوم کو سمندروں میں کسی بھی جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر دفاع چانگ وان چوآن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی خودمختاری کے تحفظ کے لئے چينی قوم کو سمندروں میں کسی بھی جنگ کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق چینی وزیر دفاع نے چین کے مشرقی صوبہ جی جیانگ میں ایک دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال کو درپیش خطرات جاننے کی ضرورت ہے، خاص طور پر سمندروں میں موجود بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور عوام قومی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کے دفاع کے لئے مکمل طور پر فعال ہونے کی تیاری کریں۔ انہوں نے عوام میں قومی دفاع تعلیم کو بھی فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی وزیر دفاع کا یہ بیان انٹرنیشنل ٹربیونل کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین پر چین کی ملکیت کے دعویٰ کو مسترد کرنے کے کئی ہفتوں بعد آیا۔ جنوبی بحیرہ چین پرخطے کے متعدد ممالک کی جانب سے ملکیت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

News ID 1865965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha