مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں سیا فام شخص کی کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔ کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں نسل پرستی کا شکار ہونے والے ذہنی معذور سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔ کینیڈا کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پولیس کو قاتل قرار دیتے ہوئے پولیس ہیڈکواٹر کے باہر نعرے بازی کی۔
ذہنی طور پر معذور 37 سالہ عبدالرحمن ابدی کو اوٹاوا پولیس نے تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا احتجاج کے منتظمین کہا کہنا تھا عبدالرحمن کے قتل میں ملوث پولیس اہکاروں کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرکے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔
کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں سیا فام شخص کی کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1865886
آپ کا تبصرہ