مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں طوفان اور زمین پھسلنے کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ نیپالی وزارت داخلہ کے نائب ترجمان جھنکا ناتھ دھکَل نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ گزشتہ پیر سے اب تک ملک میں طوفان اور تودے گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ نیپال میں حالیہ طوفان اور بارشوں سے سب سے زیادہ کٹھمنڈو سے 250 کلو میٹر مغرب میں واقع ضلع پیوتھان متاثر ہوا، جہاں درجنوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔
نیپال میں طوفان اور زمین پھسلنے کے نتیجے میں 73 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
News ID 1865837
آپ کا تبصرہ