مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل دھقان نے کہا ہے کہ ایران ملکی دفاع کے سلسلے میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا ایران کا میزائل پروگرام ملکی دفاع کا ایک آپشن ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کسی بھی ملک کو اپنے میزائل پروگرام کے بارے فیصلوں کی اجازت نہیں دیگا۔ ایران کے میزائل پروگرام کا کسی دوسرے ملک سے کوئی سروکار نہیں اور کسی بھی ملک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل پروگرام بارے فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی اسکی اجازت دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام اپنی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ہے اور ہر صورت جاری رکھا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ جس ملک کو ہم سے خطرہ ہے اس سے ہمیں بھی خطرہ ہے اور ہم اپنی ملکی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی دوسرا ملک اپنے دفاعی معاملات پر سمجھوتہ کرسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران کو شیطانی مثلث کا سامنا ہے اور اس شیطانی مثلث کا سرغنہ امریکہ ہے جبکہ اس شیطانی مثلث کے دوسرے دو ضلع سعودی عرب اور اسرائیل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع جنرل دھقان نے کہا ہے کہ ایران ملکی دفاع کے سلسلے میں کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا ایران کا میزائل پروگرام ملکی دفاع کا ایک آپشن ہے۔
News ID 1865767
آپ کا تبصرہ