7 اکتوبر، 2017، 10:23 AM

ایران قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا

ایران قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور قومی اور ملکی دفاعی معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے نیوز ویک کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ ایران اپنے دفاعی میزائل نظام کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا کیونکہ یہ ایران کا ملکی اور قومی دفاعی معاملہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاملے سے خارج ہونے کی صورت میں ایران بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے گا۔

News ID 1875772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha