26 جولائی، 2016، 1:39 PM

صومالیہ میں ایئر پورٹ پر 2 خودکش حملوں میں 12 افراد ہلاک

صومالیہ  میں ایئر پورٹ پر 2 خودکش حملوں میں 12 افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایئر پورٹ کے داخلی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 خود کش حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایئر پورٹ کے داخلی دروازے پر یکے بعد دیگرے  2 خود کش حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حملوں کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم  الشباب نے قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے ایئر پورٹ پر پہلے شدید قسم کی فائرنگ ہوئی جس کے بعد یکے بعد دیگرے 2 خودکش حملے ہوئے۔ خود کش حملوں اور فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صومالیہ میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق خلیج فارس کی عرب ریاستیں وہابی دہشت گرد نظریہ کے فروغ کے لئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کررہی ہیں اور خطے میں امیرکی اہداف کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے وہابی دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کرہری ہیں۔

News ID 1865766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha