16 جولائی، 2016، 2:50 AM

ترک فوج کے ترجمان نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی تصدیق کردی

ترک فوج کے ترجمان نے اقتدار پر قبضہ کرنے کی تصدیق کردی

ترک فوج کے ترجمان نے ترکی میں اقتدار سنبھالنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ آئینی ،جمہوری ،انسانی حقوق کی بحالی اور ملک میں جمہوری اقدار کیلئے اقتدار سنبھالا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کے ترجمان نے ترکی میں اقتدار سنبھالنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ آئینی ،جمہوری ،انسانی حقوق کی بحالی اور ملک میں جمہوری اقدار کیلئے اقتدار سنبھالا ہے ۔ترک فوج کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ترکی تمام ممالک سے مارشل لاءکے باوجود اپنے تعلقات جاری رکھے گا ،انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا اور خارجہ امور سے متعلق بھی تعلقات قائم رہیں گے جبکہ قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی ۔
ادھر ترکی کے صدر نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے اور ترک عوام سے کہا ہے کہ وہ فوجی کودتا کو ناکام بنانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئیں۔

News ID 1865527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha