7 دسمبر، 2015، 3:00 PM

عراق نے ترک افواج کو ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی

عراق نے ترک افواج کو ملک چھوڑنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی

اتوار کو عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ترک افواج کو ملک سے نکلنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی اور کہاہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اتوار کو عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ترک افواج کو ملک سے نکلنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈلائن دیدی اور کہاہے کہ وہ غیرقانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئی ہیں۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ’’ہم تصدیق کرتے ہیں کہ سیکڑوں ترک فوجی متعدد ٹینکوں اور توپ خانوں کے ساتھ بغیر اجازت عراقی حدود میں داخل ہوئے ہیں، جو وہاں مبینہ طور پر عراقی کرد جنگجوؤں کو تربیت فراہم کرنا چاہتے ہیں‘‘۔ انہوں نے ترک وزیر اعظم احمد دائود اوگلو پر زور دیا کہ ترکی نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنی فوجوں کو واپس نہ بلایا تو عراق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا درواز پر دستک دینے سمیت تمام آپشنز پر غور کرسکتا ہے۔ عراقی ہم منصب کے نام خط ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا ترکی کی فوجیں عراق کے صوبے نینوا کے ایک قصبے میں موجود ہیں جہاں وہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والے رضاکاروں کو تربیت فراہم کررہی ہیں۔

News ID 1860122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha