مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں . اطلاعات کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے کمال اتاترک ائیرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی کے حصے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا. اتا ترک ایئرپورٹ پر دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ دھماکوں کے باعث ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل کر دیا گیاہے جبکہ ایئرپورٹ پر موجود تمام افراد کو ہوٹلوں میں منتقل کردیا گيا ہے۔
ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو خودکش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
News ID 1865087
آپ کا تبصرہ