مہر خبررساں ایجنسی نےروسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے عراق کے اہم شہر اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے دارالخلافہ کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہےعراقی فورسز کی کارروائی میں 1800 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فلوجہ کارروائی کے نگراں کمانڈر عبدالوہاب الساعدی نے اعلان کیا ہے کہ فلوجہ میں فوجی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور یہ شہر وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک ہوگیا ہے۔
اس نے کہا کہ فلوجہ کی آزادی میں ایک مہینے کا عرصہ صرف ہوا ہے جس میں ہم نے عام شہریوں کو تحفظ دیا اور انھیں دہشت گردوں سے بچانے کی کوشش اور انھیں محفوظ مقامات تک منتقل کیا ۔ فلوجہ کو دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے اور ایک ماہ کی کارروائی کے دوران 1800 وہابی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ