23 جون، 2016، 4:44 PM

سعودی عرب نے دنیا بھر میں خطرناک بیماری پھیلا دی

سعودی عرب نے دنیا بھر میں خطرناک بیماری پھیلا دی

عالمی دارہ صحت ڈبلیو ایچ او(WHO) نے مشرق وسطیٰ میں جان لیوا وائرس مرس کرونا وائرس کے خوفناک پھیلاﺅ کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربیین بزنس جریدے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی دارہ صحت  ڈبلیو ایچ او(WHO)  نے مشرق وسطیٰ میں جان لیوا وائرس مرس کرونا وائرس کے خوفناک پھیلاﺅ کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دے دیا ہے۔
جریدے عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق WHOکی طرف سے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے ایک ہسپتال میں مرس وائرس سے متاثرہ ایک خاتون کی غلط تشخیص کی وجہ سے اس وائرس کا پھیلاﺅ شروع ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 49 سالہ خاتون کو بریدہ شہر کے ہسپتال میں 10 جون کو لایا گیا، اور 12جون کو اس خاتون میں مڈل ایسٹ ریسپیریٹری سنڈروم (مرس) وائرس کی تشخیص ہوئی لیکن اسے ویسکولر سرجری وارڈ میں داخل کرلیا گیا۔ بیان کے مطابق اس خاتون کو علیحدہ رکھنے کی ضرورت تھی لیکن اسے جس وارڈ میں داخل کیا گیا اس میں درجنوں دیگر مریض بھی تھے۔ اسی خاتون سے وائرس 49 دیگر مریضوں اور طبی عملے میں منتقل ہوا۔ عالمی ادارہ صحت کے بیان پر سعودی وزارت صحت کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
مرس کرونا وائرس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق اونٹوں، اور اونٹنی کے دودھ سے ہے لیکن انسانوں سے انسانوں میں اس وائرس کی منتقلی کے تقریباً تمام واقعات ہسپتالوں میں ہی پیش آئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل مارگریٹ شین اس سے پہلے بھی سعودی عرب پر یہ کہتے ہوئے تنقید کرچکی ہیں کہ اس ملک نے مرس وائرس کو اپنے ہسپتالوں میں پھیلنے دیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ سعودی عرب میں انفیکشن کنٹرول سٹینڈرڈز پر عمل نہیں جاتا جس کے نتیجے میں  جان لیوا وائرس کرونا پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔

News ID 1864946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha